حجراسود کے فریم اور رُکن یمانی کی مرمت:امور حرمین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے سونے کے پانی سے تیار کی گئی چاندی کے تار سے ’حجراسود‘ کے فریم کی دیکھ بھال اور صفائی کا کام کیا گیا۔

غلاف کعبہ شریف کی تیاری کے ذمہ دار شاہ عبدالعزیز کمپلیکس میں شعبہ تعلقات عامہ اور اطلاعات کے ڈائریکٹرجنرل احمد بن مساعد السویہری نے وضاحت کی کہ کعبہ کی دیکھ بھال کا کام چوبیس گھنٹے ہوتا رہتا ہے تاکہ کسی قسم کی مرمت کی ضرورت کو فوری طورپرحل کیا جا سکے۔ کعبہ شریف کے مختلف حصوں میں مرمت کے لیے تربیت یافتہ اور قومی ٹیم مختص ہے جو مسجد حرام میں غلاف کعبہ کا انتظام، اس کی دیکھ بھال اور صفائی کا کام کرتی ہے۔

دیکھ بھال کے شعبے کے ڈائریکٹر فہد بن حضیض الجابری نے بتایا کہ مسجد حرام میں غلاف کعبہ کی دیکھ بھال،حجراسود کی صفائی، دیکھ بھال، اس کے فریم کی مرمت چاندی تار سےکی جاتی ہے جس پر جس پر سنہراپانی چڑھایا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں