سعودی عرب کے شاہ سلمان ریلیف مرکزنے مالی میں امدادی خوراک کی تقسیم شروع کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے خیراتی ادارے شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز(کے ایس ریلیف) نے افریقی ملک مالی میں امدادی خوراک کی تقسیم کا منصوبہ شروع کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مالی کو مہیا کی جانے والی امداد میں چاول کے 15,038 تھیلے شامل ہیں۔ان کا وزن 752 ٹن ہے۔یہ تھیلے مالی کے شہروں باماکو، موپتی، سوکورا، کونا، کورومبانا، جپتوجی اور دوسرے علاقوں میں تقسیم کیے جائیں گے اور ان سے 120,304 افراد مستفید ہوں گے۔

Advertisement

مالی کو مہیا کی جانے والی یہ امداد سعودی عرب کی جانب سے ضرورت مند ممالک اور افراد کے لیے وضع کردہ انسانی اورامدادی منصوبوں کے فریم ورک کا حصہ ہے۔

Saudi Arabia’s KSrelief launched a project to distribute food aid in Mali. (SPA)
Saudi Arabia’s KSrelief launched a project to distribute food aid in Mali. (SPA)

واضح رہے کہ ستمبرکے اوائل میں کے ایس ریلیف نے یمن کی تین گورنریوں حجہ، صعدہ اور البیضاء میں ’بیک ٹو اسکول‘ منصوبے پر عمل درآمد کے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے تھے۔

ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق اس منصوبے سے 7140 افراد کو فائدہ پہنچے گا اور ان گورنریوں میں تمام طلبہ اور طالبات میں اسکول بیگ، تعلیمی آلات، وردیاں اور کووِڈ-19 سے بچاؤ کے لیے ضروری سامان ماسک، سٹرلائزر اور آگہی کے پرچے وغیرہ تقسیم کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں