بحر احمر کا ساحل "العُلا مصالحت" کو مضبوط تر بنانے میں کردار کا حامل
ایک سعودی ذمے دار کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر جاری کی گئی ہے۔ اس تصویر میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد اور متحدہ عرب امارات کی قومی سلامتی کے مشیر طحنون بن زائد خوش گوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔
سعودی ولی عہد کے نجی دفتر کے ڈائریکٹر بدر عساکر نے مذکورہ تصویر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے۔ تصویر میں تینوں شخصیات موسم گرما میں سمندر کے کنارے پہنے جانے والے عام لباس میں مسکراتے نظر آ رہے ہیں۔
تصویر کے ساتھ یہ عبارت تحریر ہے "بحر احمر پر دوستی اور اخوت پر مبنی ایک ملاقات"۔
لقاء ودي أخوي بالبحر الأحمر
— بدر العساكر Bader Al Asaker (@Badermasaker) September 17, 2021
يجمع سمو سيدي الأمير محمد بن سلمان وأمير دولة قطر الشيخ تميم بن حمد آل ثاني، ومستشار الأمن الوطني في دولة الإمارات الشيخ طحنون بن زايد آل نهيان. pic.twitter.com/2nAUJ8HPM5
ملاقات کی تاریخ اور دیگر تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔
بحر احمر کی حالیہ ملاقات امیر قطر کی جانب سے سعودی ولی عہد کو ایک تحریری خط ارسال کیے جانے کے ایک ماہ سے بھی کم عرصے بعد سامنے آئی ہے۔ یہ خط قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے گذشتہ ماہ نیوم شہر میں سرکاری ملاقات کے دوران میں سعودی ولی عہد کو پہنچایا تھا۔
ملاقات میں دونوں شخصیات کے بیچ دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے بیچ تعاون کی صورتوں کا جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال اور مشترکہ دل چسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔
ایسا نظر آتا ہے کہ بحر احمر کے ساحل "العُلا مصالحت" کو مضبوط تر بنا رہے ہیں۔ سعودی ولی عہد اور قطر کے امیر کے بیچ رواں سال مئی میں آخری ملاقات بھی بحر احمر کے کنارے جدہ شہر میں ہوئی تھی۔
رواں سال 5 جنوری کو العُلا میں خلیجی سربراہ اجلاس کے انعقاد کے بعد سے خلیجی ممالک کے بیچ تعلقات میں مزید بہتری دیکھنے میں آئی۔