یمن میں حوثی ملیشیا نے تازہ ترین کارروائی میں آج ہفتے کے روز صنعاء میں 9 افراد کو سرِ عام گولیاں مار کر موت کی نیند سلا دیا۔ ملیشیا نے مذکورہ افراد پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اس کی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد کے قتل میں ملوث ہیں۔
سوشل میڈیا پر یمنیوں کے بیچ زیر گردش وڈیو کلپوں میں حوثی ملیشیا کے عناصر مذکورہ 9 افراد کے سروں میں گولیاں مارتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جب کہ مقتولین زمین پر پڑے ہوئے ہیں۔
حوثیوں کے زیر انتظام میڈیا کے مطابق سرکاری استغاثہ نے الصماد کے قتل میں ملوث گروپ کے ارکان کے خلاف قصاص پر عمل کا حکم جاری کیا تھا۔ میڈیا نے واضح کیا کہ سزائے موت پر عمل درامد التحریر اسکوائر پر گولیاں مار کر ہوا۔ اس موقع پر حوثیوں کے متعدد سینئر رہ نما موجود تھے۔
اس سے پہلے یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے خبردار کیا تھا کہ ایران نواز حوثی ملیشیا ان افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والی ہے۔ بالخصوص یہ کہ ان افراد میں 18 برس سے کم عمر کا ایک لڑکا بھی ہے۔
الاریانی کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے ان نو شہریوں کے خلاف جاری فیصلہ دانستہ طور پر قتل کا ایک مربوط جرم ہے۔ حوثی جو کچھ کر رہے ہیں اس کا مقصد سیاسی مخالفین کو ختم کرنا ہے۔ یہ موت کے گھاٹ اتارنے کے اُن جرائم سے ہر گز مختلف نہیں جن کا ارتکاب القاعدہ اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیمیں اپنے زیر قبضہ علاقوں میں کر چکی ہیں۔
-
سعودی عرب، امارات، برطانیہ امریکا کا یمن بحران کے جامع حل کی مساعی پر اتفاق
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،امریکا اور برطانیہ نے کل جمعرات کو اپنے ایک مشترکہ بیان میں یمن میں جاری بحران کے سیاسی حل کے لیے مل کر کوششیں کرنے پر ... بين الاقوامى -
دہشت گردی کا خطرہ یمن، عراق اور شام سے جنم لے رہا ہے : امریکی انٹیلی جنس
امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی خاتون ڈائریکٹر افریل ہائنز کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کے لیے بین الاقوامی دہشت گردی کا سنگین ترین خطرہ افغانستان میں نہیں بلکہ ... بين الاقوامى -
صنعاءکاہوائی اڈا ایران اورحزب اللہ کے زیراستعمال ہونےکے سبب بند کردیا گیا:یمنی حکومت
یمن میں حوثی ملیشیا نے صنعاء کا بین الاقوامی ہوائی اڈا ایران اور لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے زیراستعمال ہونے کی وجہ سے بند کردیا ہے۔یمنی ... بين الاقوامى