باکسر عامر خان کو کرونا قوائد کی مبینہ خلاف ورزی پر امریکی پرواز سے اتار دیا گیا
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کا احتجاج
پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے مطابق انہیں امریکن ائیر لائنز کی ایک پرواز سے کرونا قوائد کی مبینہ خلاف ورزی پر جہاز سے اتار دیا گیا ہے۔ باکسر کے مطابق ائرلائن کے پاس اس الزام کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
باکسر کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں بتایا گیا کہ "ایک مسافر کی جانب سے ماسک اوپر نہ ہونے کی شکایت پر پولیس نے انہیں اور ان کے ساتھی کو امریکی پرواز سے اتار دیا۔"
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اس ویڈیو میں عامر خان نے بتایا کہ "وہ امریکا کی کولوراڈو سپرنگز میں ٹریننگ کے لئے جارہے تھے مگر اب ان کو دوبارہ سے اپنے سفر کے لئے بکنگ کروانا پڑ رہی ہے۔"
Disgusted to be banned by @AmericanAir and @traveloneworld for not been able to fly to training camp, i got escorted by police off the plane for no reason. I would like to see evidence for any wrong doings! #AAteam #Notallterrorists pic.twitter.com/dL3UfFcYYl
— Amir Khan (@amirkingkhan) September 18, 2021
"واقعے پر دلی دکھ ہے، میرے ساتھ پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔امریکی ایئر لائنز نے مجھ پر پابندی لگا دی ہے۔"
ائیرلائن کے ایک ترجمان کے مطابق کمپنی کی کسٹمر ریلیشن ٹیم باکسر سے رابطے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ میں ان کا موقف لیا جاسکے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عامر خان اور ان کے ساتھی پر پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔
-
باکسر عامر خان سوشل میڈیا پر بن گئے ایک مذاق
باکسنگ رنگ میں اپنے مخالف کو چت کرنے وانے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے ایک بیان سے سب کو حیران کر دیا۔ جی ہاں باکسر عامر خان جو اپنے ... پاكستان -
خوشخبری: باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال سے صلح ہوگئی
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ صلح ہوگئی ہے اور باکسر نے فریال کے ساتھ اپنی تصویر بھی جاری کردی ہے۔ سماجی رابطوں کی ... پاكستان -
برطانیہ: گرفتاری کی خبریں احمقانہ ہیں:، باکسر عامر خان
مبینہ طور پر گرفتاری دو افراد کو زدوکوب کرنے پر ہوئی تھی بين الاقوامى