.

داعش کا افغانستان میں طالبان پربم حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

انتہاپسند جنگجو گروپ داعش نے افغانستان میں متعدد پے درپے بم حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ان حملوں میں طالبان کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

داعش نے کہا ہے کہ ہفتے اوراتوار کے روز متعدد بم دھماکوں میں طالبان ملیشیا کے 35 ارکان ہلاک یا زخمی ہوئےہیں۔داعش کی اعماق نیوزایجنسی نے اتوار کو اپنے ٹیلی گرام چینل پران بم حملوں کی ذمے داری قبول کی ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے نائب بلال کریمی نے افغان خبررساں ادارے طلوع نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد شہر میں دھماکوں میں طالبان کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

طلوع نیوزکے مطابق ہفتے کے روز کابل میں دھماکے میں دوافراد زخمی ہوئے تھےاور ننگرہار میں دو دھماکوں میں قریباً 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔