افغانستان میں کابل کا ہوائی اڈا بین الاقوامی کمرشل پروازوں کے لیے کھل گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

افغانستان کے محکمہ شہری ہوابازی نے پیر کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ کابل ہوائی اڈے کو بین الاقوامی کمرشل پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ۱۵ اگست سے کابل ہوائی اڈے پر ہزاروں غیر ملکیوں اور امریکی فوج کے ساتھ کام کرنے والے افغانوں کی بڑی تعداد کے جمع ہونے کے بعد افراتفری کی صورت حال پیدا ہو گئی تھی، تاہم اب ہوائی اڈے کی ضرورت مرمت کے عمارت میں نسبتاً سکون ہے۔

Advertisement

افغانستان کی اقتصادی صورت حال کا دارو مدار بین الاقوامی امداد اور غیر ملکی کرنسی پر ہے۔ طالبان پر افغانستان کے کنڑول کے بعد ان دونوں میں تعطل آ گیا ہے۔

افغانستان میں مالی ضروریات کی تکمیل کا 75 فیصد حصہ عالمی بینک کے مطابق بیرونی امداد سے پورا کیا جاتا ہے۔

اس پیش رفت کے بعد وسطیٰ ایشیا کے اس اہم ملک میں شدید انسانی اور اقتصادی بحران کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔ افغانستان میں 47 فیصد شہری خط غربت سے نیچے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔

افغانستان پر حکومت کرنے والی تحریک طالبان کو ملک کے اندر خطرناک بحرانوں کا سامنہ ہے۔ ملک کو مالی اور اقتصادی زوال کا سامنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں