بینیٹ سے ملاقات میں بائیڈن کو نیند کی جھپکی آ گئی تھی : نیتن یاہو کا عندیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسرائیل کے سابق وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے مطابق امریکی صدر کی اسرائیل کے نئے سربراہ نفتالی بینیٹ کے ساتھ ملاقات کے دوران میں جو بائیڈن پر نیند غالب آ گئی تھی۔ نیتن یاہو نے اس بات کی جانب اشارہ اتوار کے روز فیس بک پر کی گئی ایک وڈیو پوسٹ میں کیا۔

اس سے قبل روئٹرز نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ میں اس خیال کو غلط قرار دیا گیا تھا کہ بینیٹ کے ساتھ ملاقات کے دوران میں بائیڈن کو نیند کی جھپکی آ گئی تھی۔ سوشل میڈیا کے صارفین نے امریکی صدر کا ایک وڈیو کلپ شیئر کیا تھا۔ اس کے بارے میں صارفین کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن وڈیو میں نیچے دیکھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور ان پر نیند غالب آ گئی جب کہ بینیٹ ان سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کر رہے تھے۔

Advertisement

روئٹرز کی رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ وائرل ہونے والا وڈیو کلپ گمراہ کن طور پر کاٹا گیا تھا۔ وڈیو کلپ جس حصے پر ختم ہوا اس کے چند سیکنڈوں کے بعد بائیڈن زیادہ طویل کلپ میں ظاہر ہوئے اور وہ بینیٹ کو جواب دے رہے ہیں۔

اتوار کے روز فیس بک پر جاری وڈیو میں پس منظر میں کوئی یہ سوال کر رہا ہے کہ "کیا آپ جانتے ہیں کہ بینیٹ نے بائیڈن سے ملاقات کی ہے"۔ اس پر نیتن یاہو نے جواب دیا کہ "میں نے اس بارے میں سنا ہے۔ میں نے سنا ہے کہ بائیڈن اس ملاقات میں نہایت چوکنا تھے ،،، اس حد تک کہ (بینیٹ نے جو کچھ کہا اس پر) آمادگی کی شدت سے بائیڈن پر نیند کا غلبہ ہو گیا"۔

متعدد اسرائیلی نیوز ویب سائٹس نے نیتن یاہو پر بائیڈن کا تمسخر اڑانے کا الزام عائد کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں