فلپائن: کیا دوتیرتے کی پارٹی سابق باکسر کی وجہ سے خطرے میں ہے؟

سینیٹر مینی پاکائو کا 2022 کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فلپائن کے باکسنگ اسٹار اور سینیٹر مینی پاکائو نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2022 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

سینیٹر پاکائو نے اپنی جماعت PDP-Laban کے علاحدہ دھڑے کے قومی کنوینشن کے دوران صدارتی امیدوار کی نامزدگی قبول کی۔ان کا کہنا تھا کہ فلپائنی عوام حکومت کے تبدیل ہونے کے منتظر ہیں۔

Advertisement

تقریر کے دوران 42 سالہ مینی پاکائو کا کہنا تھا کہ "میں ایک جنگجو ہوں اور میں رنگ کے اندر اور باہر ہمیشہ جنگجو کی حیثیت سے رہونگا۔ میں تہہ دل، بہادری اور انکساری سے آپ سے حمایت کی امید کرتا ہوں۔"

مینی پاکائو کا مقابلہ موجودہ صدر رودریگو دوتیرتے کی جماعت سے ہوگا جس میں دوتیرتے کو نائب صدر اور ان کے سابق معاون سینیٹر بونگ گو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔فلپائنی آئین کسی صدر کو دوسری بار انتخابات کے لئے نامزدگی کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ سینیٹربونگ گو نے صدر کی نامزدگی قبول نہیں کی ہے۔

مینی پاکائو نے دوتیرتے کی حکومت پرالزام لگایا ہے کہ ان کے دور میں کرپشن مزید بد تر ہوگئی ہے۔

رودریگو دوتیرتے نے اپنے دور حکومت انسداد منشیات کی جارحانہ مہم چلائی ہے جس پر عالمی فوجداری عدالت میں ان کے خلاف تحقیقات کا اعلان کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں