بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کشمیر کے ضلع اودھم پور کے علاقے پتنی ٹاپ کے قریب بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر پہاڑوں پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر کے گرنے سے پائلٹ شدید زخمی ہوئے۔ پائلٹس کو مقامی لوگوں نے نکال کر ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
بھارت کے ایک اعلیٰ فوجی افسر نے بتایا کہ دونوں پائلٹ میجر رینک کے افسر تھے۔ ہم نے انہیں ہسپتال منتقل کیا تاہم بدقسمتی سے دونوں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کو جنگل میں تباہ شدہ حالت میں دیکھا گیا جہاں مقامی لوگ پائلٹس کو باہر نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔
حکام کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ صبح 10 بجکر 30 منٹ پر پیش آیا۔
-
بھارت:ریاستی انتخابات سے قبل پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندرسنگھ مستعفی
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مشرق میں واقع بھارت کی شمال مغربی ریاست پنجاب کے وزیراعلیٰ ریٹائرڈکیپٹن امریندرسنگھ نے ہفتے کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے ... بين الاقوامى -
سعودی عرب : 40 برس کی خدمات پر بھارتی ڈاکٹر جوڑے کا اعزاز و اکرام
سعودی عرب میں الجوف صوبے کے علاقے الاضارع میں مقامی لوگوں نے ایک بھارتی ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ کی خدمات کو گراں قدر تسلیم کرتے ہوئے اس جوڑے کو اعزاز و ... مشرق وسطی -
بھارت: تیز رفتار ٹرک نےسڑک کے کنارے سوئے درجنوں مزدور کچل ڈالے
بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شمال مشرقی شہرلکھنٔو میں ایک سڑک کے کنارے سوئے مزدوروں پر تیز رفتار ٹرک چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں کم سے کم 18 مزدور ہلاک ... بين الاقوامى