سعودی عرب نے خمیس مشیط کی طرف آنے والے حوثیوں کے دوڈرون تباہ کردیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عرب اتحاد نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی دفاعی افواج نے یمن سے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے داغے گئے دوڈرون کو تباہ کر دیا ہے۔حوثیوں نے ان ڈرونز کو سعودی عرب کے جنوبی شہرخمیس مشیط کی جانب چھوڑا تھا۔

عرب اتحاد نے منگل کے روزایک بیان میں کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی قوانین کے مطابق علاقے میں شہروں،شہری تنصیبات اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز عرب اتحاد نے یمن کی بندرگاہ الصلیف کے ساحلی علاقے کے قریب ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی بارودی سے لدی دو کشتیوں کو بھی تباہ کر دیا تھا۔

اتحاد نے کہا کہ حوثی ملیشیا آبنائے باب المندب اور بحیرہ احمر کے جنوبی حصے میں اپنی تخریبی کارروائیوں کے ذریعے فوجی اور تجارتی بحری راستوں کے لیے مسلسل خطرہ بنی ہوئی رہی ہے۔

حوثی ملیشیا نے حالیہ مہینوں میں یمن کے شمال سے سعودی عرب کے جنوبی شہروں اورعلاقوں کی جانب بارود سے لدے متعدد ڈرونز چھوڑے ہیں اور میزائل داغے ہیں۔عرب اتحاد ان ڈرون حملوں کے بروقت تدارک اور ان سے شہریوں اور شہری ڈھانچے کو بچانے کے لیے دفاعی اقدامات کررہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں