مشرقی سوڈان میں ناکام بغاوت کے مرتکب تمام ذمہ دار عناصر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جنہوں نے گذشتہ چند دنوں سے پائی جانے والی کشیدگی کو ڈھال بنا کر ملک میں فوجی بغاوت کی کوشش کی۔ العربیہ اور الحدث کے مطابق منگل کو علی الصباح آرمڈ کور کے چند افسروں نے ملکی حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی، لیکن اس پر جلد قابو پاتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا۔
فوجی ذرائع نے العربیہ اور الحدث کو بتایا کہ جنرل عبدالباقی بکراوی کی قیادت میں کم سے کم بیس فوجی افسروں کے جتھے نے سوڈانی فوج کی آرمڈ کور کا کنڑول سنبھال لیا تھا۔
مشرقی #سوڈان میں ناکام بغاوت ۔۔۔ ’’ملک کے دفاع کے لیے آگے بڑھو‘https://t.co/SvK4rGGvmz pic.twitter.com/jdFctcSvKR
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) September 21, 2021
انہی ذرائع کے بقول آرمڈ کور کے بعض دستوں سے باغیوں کا کنڑول چھڑوانے کے لیے اب بھی سکیورٹی فورسز کارروائی کر رہی ہیں۔
سینئر حکومتی عہدیدار نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ بغاوت کا ڈرامہ رچانے والوں نے سرکاری میڈیا ہاؤسز کا کنڑول حاصل کرنے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی اداروں نے اسے ناکام بنا دیا۔
ایک اور ذریعے نے خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ باغیوں نے دارلحکومت خرطوم کی جانب دریائے نیل کے کنارے ام درمان ریڈیو اسٹیشن پر کنڑول حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔
’’ملک کے دفاع کے لیے نکلو‘‘
العربیہ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق میڈیکل کور یونٹ کے سامنے سے اولڈ ام درمان پل کی سمت ٹینکوں کی نقل وحرکت دیکھی گئی جس سے راستے میں رکاوٹ پیدا ہو گئی تھی۔
ادھر سوڈان کی عبوری ریاستی کونسل کے رکن محمد الفکی سلیمان نے تمام ہم وطنوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کے دفاع کے لیے باہر نکلیں۔ اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے انہوں نے ’’ملک کے دفاع کے لیے باہر نکلنے‘‘ کا کہنا ہے۔
تاہم بعد ازاں ایک مزید سوشل میڈیا اسٹیٹس میں الفکی نے ’’حالات پر قابو پانے کی اطلاع دی۔‘‘
انھوں نے کہا کہ ناکام بغاوت کا سٹیج سجانے والوں کو جلد ہی کٹہرے میں لائیں گے۔ فوج اس ضمن میں جلد بیان جاری کرے گی۔
-
’’سوڈان اکتوبر میں اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کی تیاری کر رہا ہے‘‘
سوڈان آئندہ ماہ اکتوبر میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کی تیاری کر رہا ہے۔ معاہدے پر دستخط امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ... بين الاقوامى -
سوڈان کے علاقے جنوبی سواکن میں بھاری مقدار میں گولہ بارود ضبط
کارروائی سوڈان کی سلامتی کے لیے رہیڈ سپورٹ فورس کے فریم ورک میں کی گئی بين الاقوامى -
سوڈان کا عمرالبشیر اور اشتہاریوں کو عالمی فوج داری عدالت کے حوالے کرنے کا فیصلہ
بُدھ کے روز سوڈان نے اعلان کیا کہ دارفور کیس میں مطلوب افراد کو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ فیصلے کے تحت سابق معزول ... بين الاقوامى