ملکہ برطانیہ کے دوسرے بیٹے کو "اخلاقی اسکینڈل" کا سامنا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کے دوسرے بیٹے شہزادہ اینڈرو کو سرکاری طور پر ایک مقدمے کے حوالے سے نوٹس موصول ہوا ہے۔ یہ دعوی امریکا میں ایک خاتون نے دائر کیا ہے۔ خاتون کا موقف ہے کہ برطانوی شہزادے نے اسے جنسی حملے کا نشانہ بنایا تھا۔ یہ انکشاف عدالتی دستاویزات میں سامنے آیا ہے۔

امریکی خاتون ورجینیا جوفرے کے وکلاء کے مطابق انہوں نے شہزادہ اینڈرو کے وکیل کو دیوانی مقدمے کا نوٹس ارسال کر دیا ہے۔ ای میل کے ذریعے بھیجا گیا دعوی پیر کی صبح موصول ہو چکا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس نوٹس کا جواب دینے کے لے 61 سالہ شہزادے کے پاس 21 دن کا وقت ہے۔ بصورت دیگر ان کے خلاف غائبانہ طور پر فیصلہ جاری کر دیا جائے گا۔

ورجینیا جوفرے نے گذشتہ ماہ 9 اگست کو یہ دعوی دائر کیا تھا۔ اس کا مقصد زر تلافی کا حصول ہے۔ جوفرے نے شہزادہ اینڈرو پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے لندن میں ایک گھر میں جوفرے کو اس وقت جنسی تعلق پر مجبور کیا جب وہ قانونی طور پر کم عمر تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں