.

ریاض : شیخ محمد ڈیلابینیا کی وفات، فلپائنی مبلغ کے ہاتھ پر 30 ہزار لوگ اسلام لائے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں فلپائن سے تعلق رکھنے والے مبلغ شیخ محمد ڈیلابینیا منگل کی شب دارالحکومت ریاض میں انتقال کر گئے۔ وہ ایک عصے سے علیل تھے۔ انہوں نے 25 برس تک ریاض میں 'کمیونٹیز دعوہ بیورو" میں اسلام کی تبلیغ انجام دی۔

البطحاء میں دعوہ والارشاد سوسائٹی نے شیخ محمد کی وفات پر تعزیت کا اظہار اور ان کے درجات کی بلند کی دعا کی ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اس خبر پر رد عمل کا اظہار کیا۔ صارفین نے مملکت میں فلپائنی کمیونٹی کے درمیان اسلام کی بنیادی تعلیمات پھیلانے اور انہیں دینی امور سکھانے کے حوالے سے شیخ محمد کی کوششوں کو سراہا۔

سوسائٹی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ گذشتہ برسوں کے دوران میں البطحاء بیورو میں مرحوم شیخ محمد کے ہاتھ پر 30 ہزار سے زیادہ افراد نے اسلام قبول کیا۔ شیخ محمد دعوت و ارشاد کے اس بیورو میں سرکاری مبلغ کے طور پر کام کرتے تھے۔

ذرائع کے مطابق شیخ محمد کی نمازہ جنازہ آج بدھ کے روز ریاض کے جنوب میں عیقہ مارکیٹ کی مسجد میں نماز عصر کے بعد ادا کی جائے گی۔ ان کی تدفین المنصوریہ قبرستان میں ہو گی۔