یمن اور حوثی

شبوہ میں جاری لڑائی میں حوثی ملیشیا کا بھاری جانی نقصان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کی مشرقی شبوہ گورنری میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو یمنی فوج کے ساتھ جاری لڑائی میں بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا اور سرکاری فوج کے درمیان خون ریز لڑائی میں باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شبوہ میں عین اور بیحان کے مقامات پر لڑائی میں حوثی ملیشیا کی تین بکتر بند گاڑیاں، اسلحہ گولہ بارود تباہ ہوگیا۔

یمنی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ک شبوہ میں حوثی ملیشیا کے خلاف کی کارروائی میں آئینی فوج کو عرب اتحادی فوج بھی معاونت فراہم کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں