.

کابل ہوائی اڈے کے ’بیگیج کیریئر‘ پر طالبان کی بچگانہ کھیل کود کی ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کابل ایئر پورٹ پر مسافروں کا سامان منتقل کرنے کے لیے استعمال ہونے والے’بیگیج کیریئر‘پر کھیل کود مصروف ایک طالبان رکن کی مضحکہ خیز ویڈیو سامنے آئی ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں طالبان کو اچھلتے کودتے اور بیگیج کیریئر پر سواری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دوسرے عناصر کو ایئر پورٹ لاؤنج میں چھلانگیں لگاتے اور فرش پر سکیٹنگ کرتے ہوئےدیکھا جاسکتا ہے۔طالبان کی طرف سے یہ کھیل تماشا مسافروں کے سامنے جاری ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طلبان جنگجو چلتے کیریئر پر سوار ہو کر بیگ روم میں داخل ہوجاتا ہے۔

ایسے لگتا ہےکہ طالبان نے یہ سب کچھ پہلی بار دیکھا اور وہ اسے دیکھ کر حیران وپریشان ہیں۔

خیال رہے کہ کابل پر قبضے کے بعد طالبان جنگجوؤں کی کھیل کود کے اس طرح کئی دوسرے واقعات پیش آچکے ہیں۔