تہران میں سپاہ پاسداران انقلاب ایران کے تحقیقی مرکزمیں آگ لگ گئی؛تین افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران کے دارالحکومت تہران میں اتوار کو سپاہِ پاسداران انقلاب سے تعلق رکھنے والے ایک تحقیقی مرکز میں آگ بھڑک اٹھی ہے جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فائرفائٹروں نے آگ پر قابو پالیا ہے اور تینوں زخمی ملازمین کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تاہم انھوں نے اس بیان میں آگ لگنے کی وجوہ یا تہران کے مغرب میں واقع مرکز کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیل نہیں بتائی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں