جرمنی:عام انتخابات میں قدامت پسند سی ڈی یو اور سوشل ڈیموکریٹس کا پلڑا برابر؛ایگزٹ پول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جرمنی میں عام انتخابات میں آج اتوار کو ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ایگزٹ پول کے مطابق عام انتخابات میں قدامت پسند سی ڈی یو/سی ایس یو اور ان کے حریف سوشل ڈیموکریٹس کا پلڑا برابر تھا۔ان انتخابات کے نتائج سے یہ پتا چلے گا کہ ان دونوں سیاسی گروپوں میں سے کون اینجیلا میرکل کی جگہ نئی حکومت بنائے گا۔وہ 16 سالہ اقتدار کے بعد سبکدوش ہونے کی تیاری کر رہی ہیں۔

سی ڈی یو/ سی ایس یو بلاک نے 25 فی صد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ جنگ کے بعد جرمنی میں منعقدہ وفاقی انتخابات میں ان کا یہ کمزورترین نتیجہ ہے۔وہ مرکز میں بائیں بازو کے سوشل ڈیموکریٹس (ایس پی ڈی) کے برابربرابر جارہے تھے۔بعض ایگزٹ پول میں ایس پی ڈی کو معمولی سا آگے دکھایا گیا ہے۔

جرمنی میں اب نئی حکومت کی تشکیل کے لیے توجہ غیر رسمی بات چیت کی طرف مبذول ہوگی۔ممکنہ طور پر 15 فی صد ووٹ حاصل کرنے والے گرینز اور لبرل فری ڈیموکریٹس (ایف ڈی پی) کے ساتھ مل کر نیا اتحاد تشکیل پاسکتا ہے۔ایف ڈی پی کے ووٹوں کی تعداد 11 فی صد بتائی گئی ہے۔

ان عام انتخابات کے نتائج کے سرکاری اعلان کے بعد نئی اتحادی حکومت کی تشکیل کے لیے مزید باضابطہ مذاکرات ہوں گے اور ان میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔اس دوران میں میرکل نگران چانسلر کے طورپر کام کرتی رہیں گی۔

یورپ اور اس سے ماورا برلن کے اتحادیوں کو کئی ماہ تک انتظار کرنا پڑسکتا ہے اس سے پہلے کہ وہ یہ دیکھ سکیں کہ آیا نئی جرمن حکومت غیرملکی معاملات پراس حد تک جانے کو تیار ہے جس حد تک وہ چاہیں گے۔

میرکل 2005ء سے اقتدار میں ہیں لیکن انتخابات کے بعد وہ چانسلری کا عہدہ چھوڑنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔اس کی وجہ سے یہ انتخابات یورپ کی سب سے بڑی معیشت کا مستقبل طے کرنے میں ایک دور کی تبدیلی کا واقعہ بن گئے ہیں۔

ان انتخابات میں جرمنی کی چانسلرشپ کے لیے اصل مقابلہ سی ڈی یو کے ارمین لاشیٹ اور ایس پی ڈی کے اولف شلز کے درمیان ہے۔شلز چانسلرمیرکل کے زیرقیادت عظیم اتحاد کی حکومت میں وزیرخزانہ تھے۔انھوں نے سرکردہ امیدواروں کے درمیان ٹیلی ویژن پر تینوں مباحثے جیتے تھے۔

قدامت پسند اور ایف ڈی پی دونوں ہی ایک یورپی قرض یونین کو مسترد کرتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ یورپی یونین بلاک کی کروناوائرس کی وبا سے بحالی کے پیکج کی مالی معاونت کے لیے قرض لے رہی ہے۔ ایس پی ڈی نے ایک مالی یونین کی تشکیل کے ضمن میں اقدامات کی بات کی ہے۔گرین پارٹی یورپی یونین کی ایک ایسی مشترکہ مالیاتی پالیسی کے حق میں ہے جو ماحولیات، تحقیق، بنیادی ڈھانچے اور تعلیم میں سرمایہ کاری کی معاونت کرے۔

مقبول خبریں اہم خبریں