خلیج تعاون کونسل کی سہ فریقی کمیٹی کا اجلاس، المعلمی اور لاؤروف کی شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کی سہ فریقی کمیٹی کا اجلاس جمعے کی شام نیویارک میں ہوا۔ اجلاس میں اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے بھی شرکت کی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کے ذیل میں ہونے والے اس اجلاس میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے متعدد وزرائے خارجہ موجود تھے۔

اجلاس کے دوران میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک اور روس کے بیچ مشترکہ دل چسپی کے مختلف شعبوں میں تعلقات اور تعاون مضبوط بنانے کے حوالے سے نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ ہوا۔ علاوہ ازیں بین الاقوامی اور علاقائی چیلنجوں اور معاملات کے سلسلے میں مواقف کی رابطہ کاری پر بھی بات چیت ہوئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں