نہاتی نہیں، صرف اس بات پر بھارتی شوہر اپنی بیگم کو طلاق دینے کے درپے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

شمالی بھارت کی ریاست اتر پردیش کے علاقے علی گڑھ میں تین طلاق (Triple Talaq) کا ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں ایک شوہر اپنی بیوی سے صرف اس وجہ سے ناراض ہو گیا کہ وہ روزانہ غسل نہیں کرتی۔ اس نے اپنی بیوی کے غسل نہ کرنے کو طلاق مانگنے کی واحد وجہ بنا لیا ہے۔

معاملہ ویمن پروٹیکشن سیل تک پہنچا جہاں دونوں کو شادی بچانے کے لیے کونسلنگ کی جا رہی ہے۔ جب طلاق کی وجہ پوچھی گئی تو شوہر نے کونسلر کو بتایا کہ میری بیوی غسل نہیں کرتی میں اس کی نہ نہانے کی عادت سے پریشان ہوں اور اس کے ساتھ نہیں رہ سکتا اس لیے مجھے طلاق دلا دی جائے۔ شوہر کی اس بات پر سب حیران تھے۔

بھارتی آن لائن پورٹل نیوز 18 کے مطابق دو سال قبل چندوس کے لڑکے کی شادی قریشی لڑکی سے ہوئی تھی۔ اس جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہوا حالانکہ اس کے باوجود دونوں کے تعلقات بہتر نہیں ہوئے۔ ہر روز جھگڑا ہوتا تھا جس کے بعد شوہر نے فیصلہ کیا کہ وہ اب اس عورت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتا۔

دونوں کے گھر والوں سے بھی بات کی گئی ہے تاکہ یہ رشتہ ٹوٹنے سے بچایا جا سکے۔ کونسلر طلاق کی اس درخواست کو کسی تشدد یا سنگین جرم نہیں لے رہے ہیں۔ اس لیے کوشش یہ ہے کہ دونوں کے درمیان نظریاتی اختلافات کو دور کر کے انہیں ایک ساتھ رہنے پر راضی ہونے کا موقع دیا جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں