الجوف میں جراثیم کش اسپرے کے بعد مسجد کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور اور دعوت وارشاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت نے مملکت کے علاقے الجوف میں کرونا کے خطرات کی وجہ سے خالی کرائی گئی ایک مسجد کو جراثیم کش اسپرے اور سینی ٹائزئنگ کے بعد نمازیوں کے لیے کھول دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مُملکت میں 2031 مساجد کو 230 ایام کے دوران صحت کی احتیاطی تدابیر کے مطابق اسپرے کرنے کے بعد نمازیوں کے لیے کھولا جا چکا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد کو بند کرنے اور اس میں جراثیم کش اسپرے کرنے کا مقصد نمازیوں کی صحت کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ بیان میں مساجد انتظامیہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ نمازوں کے اوقات میں صحت کے ایس اوپیز پر سختی کےساتھ عمل درآمد کرائیں۔ تمام نمازیوں کو جائے نمازیں گھروں سے لانے کی تاکید کریں، مسجد میں سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اور چہرے کو ماسک سے ڈھانپے کی پابندی کرائیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں