.

مصر میں تفریح پارک میں حادثے سے 12 سالہ بچی کی المناک موت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شمالی مصر کے شہر اسکندریہ میں ایک تفریحی پارک میں ایک 12 سالہ لڑکی "الاعصار" نامی کھیل کے دوران دس میٹر کی بلندی سے گر کر دم توڑ گئی۔

اسکندریہ کے پراسیکیوٹر نے تفریحی پارک کے مالک کو بغیر لائسنس کے پارک چلانے اور بچی کے قتل کا الزام لگاتے ہوئے قید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ قابل ذکر ہے کہ اسکندریہ سیکیورٹی ڈائریکٹر کو ایک رپورٹ ملی تھی کہ ایک لڑکی ایک گیم کھیلتے ہوئے ایک تفریحی پارک میں گر کر جاں بحق ہوگئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ لڑکی اپنے خاندان کے ساتھ پکنک پر تھی اور اس نے "الاعصار" گیم میں حصہ لینے کی اجازت مانگی۔ گیم میں شرکت کے چند منٹ بعد ہرطرف افراتفری پھیل گئی اور لوگوں نے بچی کے گرنے پر شور مچانا شروع کر دیا۔ بچی 10 میٹر کی بلندی سے گر کر جاں بحق ہوچکی تھی۔

استغاثہ نے تفریحی پارک کے مالک کو گرفتار کرنے اور اسے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ حادثے کی جگہ کا معائنہ کرنے کے لیے ایک تکنیکی کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے اس کی وجوہات کے بارے میں رپورٹ تیار کرنے اور حکام کو ان سے تھیم پارک لائسنسنگ فائل کے بارے معلومات حاصل کر کے عدالت کو پیش کرے گی۔