.

پیرس کے فائیو اسٹار ہوٹل میں چوری ، اسٹار فٹبالر میسی لُٹنے سے بچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پیرس میں نامعلوم افراد نے فائیو اسٹار ہوٹلRoyal Monceau میں داخل ہو کر چوری کی واردات کی۔ اس ہوٹل میں ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی اپنے اہل خانہ کے ساتھ مقیم ہیں تاہم وہ واردات سے محفوظ رہے۔ یہ ہوٹل فرانس کے فٹبال کلب "پیرس سینٹ جرمین" سے گاڑی کے ذریعے 15 منٹ کی مسافت پر واقع ہے۔ میسی گذشتہ ماہ اس کلب میں شامل ہوئے ہیں۔

واردات کی زیادہ تر تفصیل ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔ تاہم یہ خبر پہلے برطانوی اخبار "دی سن" میں آئی اور اس کے بعد دیگر برطانوی ذرائع ابلاغ کے ذریعے پھیل گئی۔ تفصیلات کے مطابق چوروں نے اس منزل کا رخ نہیں کیا جہاں میسی اپنی بیگم اور تین بیٹوں کے ساتھ مقیم ہیں۔ چور ہوٹل کی چھت سے براہ راست بالکونی میں اترے اور پھر کم از کم 3 کمروں میں گھس کر وہاں سے حجم میں چھوٹی اور مالیت میں بڑی اشیاء پر ہاتھ صاف کیا۔

ہوٹل میں مقیم واردات سے متاثرہ ایک اماراتی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کے کمرے سے زیورات غائب ہیں۔ ان زیورات کی مالیت 5 ہزار ڈالر کے قریب ہے جب کہ چور ان کے 2700 ڈالر نقد بھی لے اڑے۔