مصر: باپ سے انتقام لینے کے لیے سفاک خاتون نے10 سالہ بچہ قتل کرڈالا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصرمیں سیکیورٹی حکام نے 10 سالہ بچے کی لاش قبضے میں لے کر اس کے مبینہ طور پر قتل کی تحقیقات شروع کی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اس بچے کو ایک خاتون نے اس کے باپ سے بدلہ لینے کے لیے جان سے مار ڈالا ہے۔ اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد بڑے پیمانے پر عوامی حلقوں میں شدید رد عمل اور غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔

Advertisement

تفصیلات کے مطابق اسیوط شہر کے نواحی علاقے دیروط کے پولیس اسٹیشن کو بتایا گیا کہ اس کی حدود میں ایک دس سالہ بچے کی لاش پڑی ہے۔ یہ اطلاع ایک مقامی کسان نے دی اور بتایا کہ اس کے پوتے کو کسی نے مار کر کھیتوں میں پھینک دیا ہے۔

پولیس نے اس واقعے کی انکوائری کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی جس نےتحقیقات کے دوران پتا چلایا کہ ایک مقامی خاتون اور مقتول بچے کے والد کے درمیان کسی بات پر تو جھگڑا ہوا۔ اس دوران خاتون نے گالم گلوچ کی تو اس نے خاتون کو مارا پیٹا۔

اس پر خاتون طیش میں آگئی اور اس نے انتقام لینے کے لیے اس کے معصوم بچے کو قتل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس نے بچے کے باپ کی بدسلوکی کا بدلہ لینے کے لیے ایک معصوم بچے کی جان لے لی۔

پولیس نے قاتل خاتون کو گرفتار کیا ہے جس نے اعتراف کیا ہے کہ جب محلے میں ایک شخص کے ساتھ جھگڑا ہو تو میں نے میں بچے کو اس کے والد اور دادا سے انتقام لینے کے لیے جان سے مارنے کا تہیہ کر لیا تھا۔

خاتون نے بتایا کہ بچہ کھیل رہا تھا۔ میں نے چاقو لیا اور اسے قریبی کھیتوں میں لے گئی جہاں اسے چاقو کے وار کر کے قتل کر کے اس کی لاش وہیں پھینک دی۔

پولیس نے اس واقعے کی مزید تحقیقات کے لیے کیس عدالت کو چالان کر دیا ہےجہاں اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں