مگرمچھ نے عکس بندی کرنے والا ڈرون نگل لیا: ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جانوروں کی فوٹو گرافی کے دنیا میں بہت سے غیر متوقع واقعات رونما ہوتے ہیں خاص طور پر آسٹریلیا میں جانوروں کے شکار کے موقعے پر بعض اوقات حیران کن واقعات بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ جیسا کہ آپ اس خبر کے ساتھ متصل ویڈیو اور اس کی تفصیل بھی دیکھ رہے ہیں۔

ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک جھیل میں موجود مگرمچھ اپنی عکس بندی کرنے والے ایک ڈرون کیمرے پر جھپٹ پڑتا ہے اور اسے ایک لمحے میں نگل جاتا ہے۔ یہ واقعہ شمالی آسٹریلیا کے ڈاروین شہر کی ایک جھیل میں پیش آیا۔

Advertisement

یہ غیر معمولی واقعہ اس وقت پیش آیا جب آسٹریلوی براڈکاسٹنگ کارپوریشن شمالی علاقہ کے مگرمچھ کے شکار پر پابندی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک ڈاکومنٹری فلم بنا رہی تھی۔

آسٹریلوی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے فوٹوگرافر ڈینی ہورسٹ نے بتایا کہ مگرمچھ نے پانی سے چھلانگ لگائی اور ڈرون کو پکڑ کر پانی کے اندر کھینچ لیا۔

اس نے اس واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے ڈرون کو کروکو ڈیلوس پارک کے قریب ایک چھوٹی سی جھیل کے اوپر اٹھایا اور تمام مگرمچھ خوفزدہ ہو گئے لیکن وہاں ایک مگرمچھ ڈرون کو دیکھ رہا تھا۔ میں نے اسے استعمال کرنے کا سوچا۔ میں ڈرون کو ایک مقررہ جگہ پر لے گیا۔ جہاں میں اس کے کچھ اچھے شاٹس حاصل کر سکتا تھا۔

میں مگرمچھوں کی ویڈیو بنا رہا تھا کہ میں نے جھیل کی طرف دیکھا اور ایک سیدھی پوزیشن میں ایک مگرمچھ تیزی سے ڈرون کی طرف بڑھ رہا تھا۔ اگلے ہی لمحے مگرمچھ کے جبڑوں کو ڈرون پکڑنے اور جبڑے بند ہونے کی زوردار آواز سنائی دی۔

اس نے مزید کہا کہ میں نے اپنے کنسول کی طرف دیکھا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ اسکرین بغیر سگنل کے اور بغیر کسی رابطے کے تھی۔ تب مجھے احساس ہوا کہ نیا ڈرون ختم ہو چکا ہے۔

"ڈرون" دو ہفتے بعد اسی جھیل کے کنارے پر ملا جس پر مگر مچھ کے کاٹنے کے نشانات تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں