سعودی وفرانسیسی وزراء خارجہ کا علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزراء کونسل کے رکن اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل بن احمد الجبیر نے اتوار کے روز وزارت خارجہ کے دفتر میں اپنے فرانسیسی ہم منصب زاں ایف لو دریان کو خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات اور تمام شعبوں میں ان میں بہتری لانے کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔ دونوں وزراء نے باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزارت خارجہ آمد پر فرانسیسی وزیر کا خیر مقدم
وزارت خارجہ آمد پر فرانسیسی وزیر کا خیر مقدم

فرانسیسی وزیر خارجہ کے خیر مقدم کے لیے دفتر خارجہ میں وزیر مملکت برائے امور خارجہ کے دفتر میں ڈائریکٹر جنرل اور رکن کابینہ سفیر خالد بن مساعد العنقری، فرانس میں خادم الحرمین الشریفین کے سفیر فھد بن معیوف الرویلی اور وزارت خارجہ میں یورپی ڈیسک کے ڈائریکٹر جنرل سلطان بن خزیم بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں