.

دنیا پھر میں سروس بند ہونے پر وَٹس ایپ نے وضاحتی بیان جاری کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پیغام رسانی کی معروف ایپ وَٹس ایپ نے تعطلی کے باعث دنیا پھر میں اپنے صارفین کو پہنچنے والی دشواری کی وضاحت کر دیتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ لوگوں کی واٹس ایپ کے استعمال میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ ہم تمام معاملات کو معمول پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے صارفین کو جلد اس بارے میں اپ ڈیٹ کریں گے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں وَٹس ایپ سمیت فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہیں۔ لوگوں کو مذکورہ ایپس کے استعمال مشکلات کا سامنا ہے۔