.
افغانستان وطالبان

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاھد کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ’ٹویٹر‘ نے افغان طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاھد کا ٹویٹر اکاؤنٹ کوئی وجہ ظاہرکیے بغیر معطل کردیا گیا ہے۔

ذبیح اللہ مجاھد کے ٹویٹر اکاؤںٹ پرچار لاکھ فالورز ہیں جب کہ وہ خود کسی بھی دوسرے اکاؤںٹ کو فالو نہیں کرتے۔ ٹویٹر اکاؤنٹ کی چھان بین سے پتا چلا ہے کہ ذبیح اللہ مجاھد اس پر اب تک 29 ہزار ٹویٹس کرچکے ہیں۔

طالبان ترجمان کی ٹویٹر پر تازہ اور آخری ٹویٹ کابل میں ایک مسجد کے قریب ہونے والے بم دھماکے کےبارے میں ہے جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے۔

اگست میں ٹویٹر ویب سائٹ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر طالبان ٹویٹر کی پالیسی پرعمل کرتے ہوئے اس کا استعمال کرتے ہیں تو انہیں ٹویٹر کو استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی۔