یمن اور حوثی

امریکا کی جانب سے مارب میں حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں امریکی سفارت خانے نے مارب شہر پر حوثیوں کے میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایران نواز ملیشیا کی غنڈہ گردی قرار دیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں 30 سے زیادہ شہری ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

مذکورہ مذمت یمن میں قائم مقام امریکی سفیر کیتھی ویسلے کی جانب سے پیر کے روز کی گئی ایک ٹویٹ میں سامنے آئی۔ ویسلے کا کہنا تھا کہ وہ مارب شہر کے رہائشی علاقے میں حوثیوں کے خوف ناک حملے کی شدید مذمت کرتی ہیں جس میں متعدد شہری ہلاک و زخمی ہو گئے۔ ویسلے نے مزید کہا کہ اس طرح کے حملوں سے حوثی ملیشیا اپنی غنڈہ گردی ثابت کر رہی ہے۔

Advertisement

امریکی قائم مقام خاتون سفیر نے زور دیا کہ حوثیوں کو چاہیے کہ اپنے یمنی بھائیوں کے خلاف اس جارحیت کو چھوڑ کر تنازع کے پر امن حل کی کوشش کریں۔

یاد رہے کہ اتوار کے روز حوثی ملیشیا نے مارب شہر کے ایک رہائشی علاقے کو دو میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں ایک خاتون اور دو بچے جاں بحق اور کم از کم 30 شہری زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں چھ خواتین اور پانچ بچے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں ایران نواز حوثی ملیشیا کی جانب سے مارب پر قبضے کے لیے پھر سے حملے شروع کیے جانے کے بعد سے اب تک سیکڑوں حوثی جنگجو اور یمنی فوج کے کئی اہل کار ہلاک ہو چکے ہیں۔ یمن کے شمال میں واقع مارب کا علاقہ تیل کی دولت سے مالا مال ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں