فزکس کا نوبل انعام جاپانی، جرمن اور اطالوی سائنس دانوں کے نام

’’انعام آب وہوا کے ماڈلز اور فزیکل سسٹمز کی تفہیم کے لیے سائنسدانوں کی خدمات کا اعتراف ہے‘‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اس برس کا نوبل انعام برائے فزکس جاپانی سائنسدان سیُوکُورو مانابے، جرمنی کے کلاؤس ہاسل مان اور اٹلی کے جارجیو پاریسی کو مشترکہ طور پر دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس انعام کا اعلان کرنے والی جیوری کے مطابق ان تینوں ماہرین کو یہ انعام آب وہوا کے ماڈلز اور فزیکل سسٹمز کی تفہیم کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ جاپان کے مانابے اور جرمنی کے ہاسل مان مشترکہ طور پر کلائمیٹ ماڈلز پر ریسرچ کے لیے فزکس کے اس سال کے نوبل پرائز کے آدھے حصے کے حقدار قرار پائے۔

ان کی تحقیق زمینی آب و ہوا سے متعلق چند بنیادی معلومات اور اس پر اثر انداز ہونے والے انسانی عوامل سے متعلق ہے۔ اطالوی سائنس دان پاریسی کو یہ اعزاز فزیکل سسٹمز میں خرابی، اتار چڑھاؤ اور بے ترتیب مادوں اور بے ترتیب عوامل کے نظریے سے متعلق ان کے انقلابی کام کے اعتراف میں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں