مصراورسعودی عرب کے درمیان ایک ارب 80 کروڑڈالر کے پاورگرڈ معاہدے پردست خط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب اورمصر نے منگل کے روزایک ارب 80 کروڑ ڈالرمالیت کے الیکٹرک گرڈ انٹرکنکشن منصوبے پر دست خط کیے۔اس معاہدے پر دست خطوں کی تقریب مصر کے سرکاری ٹیلی ویژن سے براہ راست نشر کی گئی ہے۔

سعودی الیکٹریسٹی کمپنی اور مصری الیکٹریسٹی ٹرانسمیشن کمپنی کے نمایندوں نے اس ڈیل پر دست خط کیے ہیں۔تقریب میں سعودی عرب کے وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان اور مصر کے وزیربجلی اورقابل تجدید توانائی محمد شاکر بھی موجود تھے۔

سعودی وزیرتوانائی نے اس موقع پر کہا کہ اس منصوبے کے اس اہم مرحلے تک پہنچنا دونوں ممالک کی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں ممکن ہوا ہے۔

مصرکے وزیربجلی وقابلِ تجدید توانائی نے کہا کہ یہ منصوبہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی وسعت اورگہرائی کا عکاس ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں