.

غبارے کے ذریعے خلا کی نچلی حدود تک کے سفر کی تیاری !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی ریاست ایری زونا میں قائم خلائی سفر کی ایک کمپنی World View Enterprises نے اعلان کیا ے کہ وہ 2024ء تک انسان کو غبارے میں کرہ قائمہ (stratosphere) تک بھیجنے پر قادر ہو گی۔ اس (کمرشل) سفر میں ایک نشست کے لیے تقریبا 50 ہزار ڈالر کے اخراجات ہوں گے۔ کرہ قائمہ فضا کی ایک تہہ ہے جو زمین کی سطح کے اوپر اندازاً 11 کلو میٹر سے شروع ہوتی ہے۔

برطانوی اخبار "ڈیلی میل" کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ غبارے کے ذریعے کام کرنے والا نظام بنانے پر کام کر رہی ہے۔ اس کے ذریعے لوگوں کو ایک لاکھ فٹ یا 18 میل کی بلندی تک لے جایا جائے گا۔

توقع ہے کہ یہ سفر چھ سے آٹھ گھنٹوں کا ہوا کرے گا۔ تاہم کمپنی یہ منصوبہ بندی بھی کر رہی ہے کہ لوگوں کو اس سلسلے میں پانچ روز کی مہم جوئی کی سرگرمی پیش کی جائے۔

کمپنی کے مطابق غبارے کے ساتھ منسلک ہر کیپسول میں آٹھ افراد کو لے جانے کی گنجائش ہو گی۔