.

کمزور دل حضرات ویڈیو نہ دیکھیں، فٹبالر نے ریفری کو فٹبال بنا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برازیل میں فٹبال کے ایک میچ کے دوران ایک کھلاڑی نے ٹیم کے ایک ریفری کو ہی فٹبال بنا لیا اور اس کے سر میں لاتیں مار کراسے شدید زخمی کردیا۔ یہ واقعہ برازیل کے ونسیو آئرس شہر پیش آیا۔

برازیل پولیس نے میچ کے دوران ریفری پر تشدد کرنے کے بعد ونسیو آئرس شہر کے ساؤ پالو کلب کے کھلاڑی ولیم ربیرو کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے کھلاڑی کو ایڈمنڈو فکس اسٹیڈیم سے ہٹا دیا۔ اس نے ریفری روڈریگو کریویلارو زمین پر گرانے کے بعد اس کے سر میں بے دردی سے لاتیں ماریإ کیونکہ اس نے اسے یلو کارڈ دیا تھا۔

کھلاڑی نے ریفری کو زور دار لات اس وقت ماری جب ریفری نے میچ روکنے کا مطالبہ کیا اور مقامی میڈیا کے مطابق منتظمین نے اسے فوری طور پر ختم کر دیا جبکہ گورانی کے حق میں اسکور 1-0 تھا۔

ساؤ پاؤلو کلب نےاس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور ایک بیان میں کہا کہ کسی شخص کی زندگی کے ساتھ ایسی مہم جوئی کا کوئی جواز نہیں۔بیان میں ریفری روڈریگو کریویلارو کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ جارحیت کسی مسئلے کا حل نہیں۔