.

جزیرہ ایئرویزکی کویت سے جانے والی مسافرپروازکی بم کی افواہ پرترکی میں ہنگامی لینڈنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویت کی نجی فضائی کمپنی جزیرہ ایئرویز کے ایک مسافر طیارے کوبم کی موجودگی کی اطلاع پر ترکی میں ترابزون کے ہوائی اڈے پر ہنگامی طور پر اتار لیا گیا ہے لیکن بعد میں یہ اطلاع غلط ثابت ہوئی ہے۔

جزیرہ ایئرویز کی یہ مسافرپرواز جمعرات کو کویت سے روانہ ہوئی تھی۔کمپنی نے ٹویٹرپراطلاع دی ہے کہ ’’آج اس کو ممکنہ سکیورٹی خطرے کے بارے میں ایک اطلاع موصول ہوئی تھی۔بعد میں اس کا جائزہ لیا گیا ہے اور یہ درست ثابت نہیں ہوئی ہے۔‘‘

اس واقعہ کے بعد جزیرہ فضائی کمپنی نے ٹویٹر پر یہ اطلاع دی ہے کہ اس کی سرگرمیاں دوبارہ سابقہ معمول پر لوٹ آئی ہیں۔

اس نے اپنے بیان میں مزیدکہا ہے کہ ’’جزیرہ نے اپنے مسافروں اورعملہ کے تحفظ کے پیش نظر کویت میں حکام اور اپنے نیٹ ورک سے رابطہ کیا تھا اور حفظِ ماتقدم کے طور پر سکریننگ کے لیے اضافی اقدامات کیے گئے ہیں۔‘‘

اس نے ٹویٹرتھریڈ میں کہا ہے کہ ’’جزیرہ کی سکیورٹی ٹیم صورت حال کی باریک بینی سے مانیٹرنگ کررہی ہے۔فضائی کمپنی اس دوران میں مسافروں کو ہونےوالی سفری تاخیرپرمعذرت خواہ ہے۔‘‘

ترابزون کے گورنراسماعیل اُستااوغلو نے آن لائن نیوزمیڈیا ٹی آر ٹی ورلڈ کو بتایا ہے کہ کویتی طیارے سے تمام مسافروں کو باحفاظت اتارلیا گیا تھا اور اس کی ہوائی اڈے کے ایک محفوظ زون میں تلاشی لی گئی تھی۔

ٹی آرٹی ورلڈ کے مطابق کویتی حکام نے بم کی دھمکی اس مخصوص پرواز کے لیے جاری نہیں کی تھی بلکہ یہ اس وقت محو پروازتمام کویتی طیاروں کے لیے تھی۔