.

مصرمیں مسلح جھڑپ میں دو پولیس افسرہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مشرقی شہر اسماعیلیہ میں ایک جھڑپ کے دوران کم سے کم دو پولیس افسر ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق یہ جھڑپ اسماعیلیہ گورنری کی شاہراہ دمنھور پر دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان ہوئی۔ جھڑپ میں ایک خطرناک اشتہاری دہشت گرد اور دو پولیس افسر مارے گئے۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ دہشت گردوں اور منشیات پیشہ جرائم کےعناصر ایک مکان میں چھپے ہوئے ہیں۔ پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی پر چھاپہ مارا۔ اس موقعے پر شدت پسندوں کی طرف سے جوابی فائرنگ کی گئی۔

پولیس کے ساتھ جھڑپ اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے حالات کو کنٹرول کرلیا ہے۔ پولیس نے دیگر دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب پراسیکیوٹر جنرل نے اس واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل نے دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں دو سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت اور دو کے زخمی ہونے کی تحقیقات شروع کی ہیں۔