یمن میں قیام امن پر بات چیت کے لیے امریکی ایلچی کا علاقائی ممالک کا دورہ
کل جمعہ کو یمن کے لیے امریکی خصوصی ایلچی ٹم لینڈرکنگ اپنے نئے دورے پر اردن کے دارالحکومت عمان پہنچے ہیں تاکہ یمن میں جاری جنگ کو ختم کرنے اور تنازع کے ایک جامع سیاسی حل پر بات چیت کے لیے متحارب فریقوں اور ممالک سے مشاورت کی جاسکے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ٹم لینڈر کنگ کے نئے دورے میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور سلطان عمان کا دورہ شامل ہے۔
بیان کے مطابق امریکی ایلچی جمہوریہ یمن کی حکومت، یمنی سول سوسائٹی کے نمائندوں، علاقائی حکومت کے اعلیٰ حکام، اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں سے ملاقات کریں گے۔
محکمہ خارجہ نے زور دیا کہ مسٹر کنگ کی کوششیں یمن کے عوام کو فوری امداد فراہم کرنے اور اقوام متحدہ کی قیادت میں جامع امن عمل کو آگے بڑھانے پر مرکوز ہیں۔
اس تناظر میں لینڈرکنگ ایندھن کے بحران کے مستقل حل کا مطالبہ کریں گے۔ خاص طور پر وہ تیل کی مصنوعات کی درآمد پر پابندیاں ختم کرنے اور تیل کی قیمتوں میں حوثی ملیشیا کی طرف سے ہیرا پھیری روکنے اور اس کی ذخیرہ اندوزی روکنے پر بات کریں گے۔
-
یورپی یونین یمنی حکومت کے پھر سے عدن سے کام کرنے کو سپورٹ کرتی ہے:جوسیپ بورل
یورپی یونین میں خارجہ امور اور سیکورٹی پالیسی کے اعلی ترجمان جوسیپ بورل کا کہنا ہے کہ یورپی یونین یمن میں فائر بندی کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ ... بين الاقوامى -
سعودی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے ایلچی کے درمیان یمن کے بحران پر گفتگو
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فيصل بن فرحان نے پیر کے روز ریاض میں اپنے دفتر میں یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرونڈبرگ سے ملاقات ... مشرق وسطی -
سعودی ولی عہد کاامریکا کے مشیربرائے قومی سلامتی سے یمن جنگ پر تبادلہ خیال
یمن میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے سعودی امن اقدام کا اعادہ،حوثیوں سے ہادی حکومت سے مذاکرات کا مطالبہ بين الاقوامى