یواے ای:یوم ولادتِ نبی ﷺ کےموقع پر21 اکتوبرکوسرکاری ملازمین کی تعطیل کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

متحدہ عرب امارات میں سرکاری شعبے کے ملازمین کو 21 اکتوبرکو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پرعام چھٹی دی جائے گی۔

یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی (وام) کے مطابق اس سے قبل اس چھٹی کی تاریخ کا اعلان دسمبر 2020 میں کیا گیا تھا لیکن اتوار کے روزوفاقی اتھارٹی برائے گورنمنٹ انسانی وسائل کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں اس کی تصدیق کی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں سرکاری اورنجی دونوں شعبے عام طور پرایک ہی روزعام تعطیل کرتے ہیں۔تاہم نبی صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وسلم کے یومِ ولادت کے موقع پر نجی شعبے کی چھٹی کی تاریخ کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

یواے ای میں آیندہ عام تعطیلات

اس سال دیگرعوامی تعطیلات میں یکم دسمبر کو یادگاری دن منایا جائے گا۔اس روز ملک کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

1971ء میں یو اے ای کی یونین کے قیام کی یاد میں 2 اور 3 دسمبر کو قومی دن کی تعطیلات ہوں گی۔

2022ء کے دوران میں کی جانے والی سرکاری چھٹیوں میں نئے سال کا دن (یکم جنوری)، عید الفطر(چاند کی رؤیت کے اعتبار سے یکم مئی کے آس پاس)، یوم عرفہ (8 جولائی کے آس پاس)، عیدالاضحیٰ (قریباً 9 سے 11 جولائی)، اسلامی نئے ہجری سال کا آغاز (30 جولائی)، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت (8 اکتوبر)، یادگاری دن (یکم دسمبر) اور قومی دن (2 سے 3 دسمبر) شامل ہوں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں