.

انتخابات میں ووٹروں کا تناسب 41 فیصد رہا : عراقی الیکشن کمیشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق میں اعلی انتخابی کمیشن نے آج پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اتوار کے روز ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ووٹروں کا تناسب 41% رہا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات میں 9077000 افراد نے ووٹ ڈالا۔

واضح رہے کہ مبصرین کی جانب سے توقع ظاہر کی جا رہی تھی کہ اس مرتبہ انتخابات میں عوامی شرکت کا تناسب بہت کم رہے گا۔

انتخابات کے سلسلے میں مختلف صوبوں میں ووٹروں کا تناسب اس طرح رہا :

اربیل 46% ، سلیمانیہ 37% ، کرکوک 44% ، صلاح الدین 48% ، انبار 43%. ، بصرہ 40% ، ذی قار 42% ، نجف 41% ، كربلاء 44%، اور بابل اور ديالى 46%.

انتخابی کمیشن کے سربراہ جلیل عدنان نے کل اتوار کے روز بتایا تھا کہ انتخابی نتائج کا اعلان 24 گھنٹوں کے اندر کر دیا جائے گا۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل میں نظم و ضبط مثالی رہا جو قابل افتخار بات ہے۔ بعض مقامات پر انتخابی خلاف ورزیوں کا ارتکاب ہوا جن کی تفصیلات جلد ہی کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کر دی جائیں گی۔

انتخابات کے سلسلے میں اتوار کے روز صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک ووٹنگ جاری رہی۔ واضح رہے کہ 2003ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب قبل از وقت انتخابات کا اجرا ہوا ہے۔