ولی عہد سے برطانوی وزیر اعظم کا ٹیلی فونک رابطہ، باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے انہیں ترقی دینے کے مواقع کاجائزہ لیا ہے۔
رابطے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔