ہماری فوجی کارروائیوں نے مآرب میں حوثیوں کی پیش قدمی روک دی:عرب اتحاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم عرب اتحاد نے کہا ہے کہ اتحادی فوج کی مسلسل فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو مآرب کے العبدیہ علاقے پر چڑھائی سے روکا گیا ہے۔

عرب اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثی باغی مسلسل 18 دن سے العبدیہ ڈاریکٹوریٹ کی طرف بڑھنے کی کوشش کررہے ہیں مگر ہمارے فضائی حملوں نے ان کی پیش قدمی روک دی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ 96 گھنٹوں کے دوران اتحادی فوج نے حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر118 حملے کیے تاکہ حوثی ملیشیا کی پیش قدمی کو روکا جاسکے۔

مآرب میں موجود یمنی فوج
مآرب میں موجود یمنی فوج

انہوں نے کہا کہ تازہ کارروائیوں میں حوثی ملیشیا کی 15 فوجی گاڑیاں تباہ کی گئی ہیں جب کہ 400 حوثی جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

عرب اتحادی فوج کے ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ یمن بالخصوص مآرب کے علاقے العبدیہ میں ممکنہ انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

خیال رہے کہ حوثی ملیشیا گذشتہ کئی ہفتوں سے العبدیہ کے علاقے میں شہری آبادی پر گولہ باری جاری رکھے ہوئے ہے۔ العبدیہ ڈاریکٹوریٹ کی آبادی ایک لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں