.

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ

دو افراد ہلاک، 2 زخمی اور دو گھر مکمل تباہ، کئی گاڑیاں بھی نذر آتش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے علاقے سان ڈیاگو میں چھوٹا طیارہ ہائی سکول کیمپس کے قریب گر کرتباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے علاقے سان ڈیاگو میں چھوٹا طیارہ ہائی سکول کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ طیارہ گرنے سے دو گھر بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ ایک گھر کو جزوی نقصان پہنچا۔

ریسکیو حکام نے کہاکہ طیارہ گرنے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے کئی گاڑیاں بھی نذر آتش ہو گئیں۔ طیارہ رن وے سے صرف آدھا میل دور تھا جب اسے حادثہ پیش آیا۔

ائیر ٹریفک کنٹرولر کی جانب سے پائلٹ کو خبردار بھی کیا گیا کہ طیارہ بہت نیچے ہے۔کنٹرولر بار بار طیارے کو 5 ہزار فٹ کی بلندی پر لے جانے کی تاکید کرتا رہا جبکہ طیارہ 1500 فٹ پر ہی پرواز کرتا رہا۔ ایف اے اے اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔