تونس میں نئی حکومت کی تشکیل پرسعودی عرب کا خیر مقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب نے برادر ملک تونس میں نئی حکومت کی تشکیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ نئی حکومت تونسی عوام کی امنگوں کی ترجمان ثابت ہوگی اور ملک کی ترقی اور فلاح کے لیے کام کرنے میں کامیاب ثابت ہوگی۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت جمہوریہ تونس کی ترقی اور استحکام کا خواہاں ہے۔

قبل ازیں تونس کی خاتون وزیراعظم نجلا بودن نے قرطاج شاہی محل میں اپنی نئی کابینہ کی تشکیل کا اعلان کرتے کہا کہ ان کی حکومتی ٹیم کے کام کی ترجیح تمام شہریوں کا ریاست میں اعتماد بحال کرنا اور بہتر مستقبل کے لیے تونسیوں کی امید بحال کرنا ہے۔

تونس کی نئی حکومت میں 24 وزا کو شامل کیا گیا ہے جن میں 9 خواتین ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں