عرب اتحاد کے العبدیہ میں حوثی ملیشیا کے خلاف فضائی حملے جاری،108 جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

عرب اتحاد نے یمن کے علاقے العبدیہ میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں اورعناصرکونشانہ بنانے کے لیےگذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں 19 فضائی کارروائیاں کی ہیں۔ان میں ایک سو سے زیادہ حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

عرب اتحاد نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہےکہ اس نے العبدیہ میں حوثی ملیشیا سے تعلق رکھنے والی 12 فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے اور اس کے فضائی حملوں میں 108 حوثی جنگجوہلاک ہوگئے ہیں۔

عرب اتحاد نے بیان میں مزید کہا ہے کہ’’ہم یمن کی قومی فوج کی حمایت اور یمنی شہریوں کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں۔‘‘

عرب اتحاد نے منگل کے روز مآرب کے جنوب میں واقع العبدیہ میں فضائی حملوں میں 130 سے زیادہ حوثی جنگجوؤں کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے العبدیہ میں حوثیوں کی نو فوجی گاڑیوں اورٹھکانوں کو فضائی بمباری میں نشانہ بنایا تھا۔

اس نے مزید کہا تھا کہ اس نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں العبدیہ میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی گاڑیوں اور جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کے لیے 43 کارروائیاں کی ہیں۔

اتحاد نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ حوثی جنگجواب امدادی تنظیموں اور کارکنوں کوعلاقے میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں۔گذشتہ ماہ سے تزویراتی لحاظ سے اہمیت کے حامل شہرمآرب میں یمنی فوج اور حوثیوں کے درمیان لڑائی میں شدت آئی ہے اور حوثی اس محاذ پر لڑائی کے لیے نئے جنگجو بھرتی کررہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں