امریکا یواین انسانی حقوق کونسل کی اسرائیل پر’غیرمتناسب نظرِکرم‘ کی مخالفت کرے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا نے اقوام متحدہ کے تحت جنیوا میں قائم انسانی حقوق کونسل کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اسرائیل پرکونسل کی’’غیرمتناسب نظرِکرم‘‘ کی مخالفت کرے گا۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس نے جمعرات کے روز امریکا کے کونسل کا دوبارہ رکن منتخب ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ’’ہمیں کونسل سے متعلق بعض خدشات ہیں۔ہم اسرائیل پرکونسل کی غیرمتناسب توجہ کی بھرپورمخالفت کریں گے۔‘‘

انھوں نے کہا کہ کونسل کا صرف ایک مستقل ایجنڈا آئٹم ہے اور اس میں صرف ایک ملک (اسرائیل) کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا انسانی حقوق کےانتہائی بُرے اور خوفناک ریکارڈ کے حامل ممالک کے( بہ طوررکن) انتخاب کے خلاف بھی آواز اٹھائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں