.

سعودی عرب:ٹریفک حادثہ میں خاتون کی ہلاکت؛خطرناک ڈرائیونگ،منشیات رکھنے پردوافرادگرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شہر جازان میں جمعرات کو پولیس نے دو شہریوں کو تیزرفتار ڈرائیونگ اورمنشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیاہے۔ان کی خطرناک ڈرائیونگ کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور اس کا شوہرزخمی ہو گیا تھا۔

ان دونوں افراد پر منشیات رکھنے کا الزام بھی عاید کیا گیا ہے اور ان کی گاڑی سے بڑی مقدار میں کھٹ برآمد ہوئی ہے۔

جازان پولیس کے میڈیا ترجمان نایف حکمی نے بتایا کہ ’’سیکورٹی حکام نے تیس سال کی عمر کے دو شہریوں کو حراست میں لیا ہے ۔ان کی خطرناک ڈرائیونگ کی وجہ سے خطے کی ایک اہم شاہراہ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ اس حادثے کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوا اور اس کی اہلیہ ہلاک ہو گئی۔ان میں سے ایک ملزم اپنی گاڑی میں منشیٰ کھٹ کی بھاری مقدار کہیں لے جارہا تھا اور اس کو بہت تیز رفتاری سے چلا رہا تھا۔