ہم نہیں چاہتے کہ کوئی اور حزب اللہ یمن میں سر اٹھائے: وزیر خارجہ امارات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید النہیان نے جمعرات کو کہا ہےکہ ان کا ملک نہیں چاہتا کہ کوئی اور حزب اللہ یمن میں ظاہر ہو۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر مکمل اطمینان اور تسلی ہے۔ وہ جلد ہی اسرائیل کا دورہ کریں گے۔

Advertisement

اماراتی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان بات چیت کے بغیر خطے میں امن کے بارے میں بات کرنا ممکن نہیں ہے۔

اماراتی وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار واشنگٹن ڈی سی میں اپنے امریکی ہم منصب انٹنی بلنکن اور اسرائیلی یائر لیپڈ کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقعے پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ امن معاہدوں پر دستخط کرنے والے ممالک کا دائرہ بڑھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ک متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ سےملاقات میں شام اور ایران کے بارے میں بات کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں