.

بیروت کے قلب میں حزب اللہ کی بھاری اسلحے کی نمائش کی ویڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کل جمعرات کو جہاں ایک طرف لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والی کشیدگی کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے وہیں ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ نے دارالحکومت کی سڑکوں پر کھلے عام بھاری اسلحہ کی نمائش کرکے شہریوں پر اپنا رعب جمانے کی کوشش کی۔

کل جمعرات کو حزب اللہ اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبی بری کی تحریک امل نے قصر العدل کے باہر مظاہروں کی کال دی تھی۔ یہ مظاہرے بیروت بندرگاہ پرہونے والے دھماکوں کے واقعے کی تحقیقات کرنے والے جج جسٹس طارق بیطار کو ہٹانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

اس موقعے پرحزب اللہ اور امل تحریک کے مسلح عناصر نے دارالحکومت کے کئی علاقوں کو یرغمال بنالیا اور وہ گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے تھے۔ اس دوران فائرنگ کے واقعات میں چھ افراد مارے گئے۔ حزب اللہ نے نہ صرف نہتے لوگوں پر طاقت کا استعمال کیا بلکہ کھلے عام بھاری ہتھیارں کی بھی نمائش کی گئی۔

حزب اللہ کی اسلحہ کی نمائش کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں گاڑیوں پربھاری اسلحہ نصب کیا دکھایا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں