سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی علالت کے باعث ہسپتال میں داخل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن کو دو دن قبل علاج کی غرض سے کیلی فورنیا کے اروین ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ ان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق صدر کرونا وائرس کے انفیکشن میں مبتلا نہیں ہیں۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق 75 سالہ بل کلنٹن کے ترجمان اینجل اورینا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’منگل کی شام کو سابق صدر بل کنٹن کو ’نان کووڈ انفیکشن‘ کے علاج کے لیے یو سی آئی میڈیکل سینٹر میں داخل کیا گیا ہے۔‘

Advertisement

انہوں نے مزید بتایا کہ ’ان کا علاج جاری ہے، وہ بہتر ہیں اور انہیں بہترین علاج فراہم کرنے پر ڈاکٹر، نرسوں اور عملے کے انتہائی شکرگزار ہیں۔‘

امریکی نشریاتی ادارے ’’سی این این‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سابق صدر کا یونیورسٹی آف کیلیفورنیا اروین کے میڈیکل سینٹر میں علاج کرنے والے ڈاکٹرز کے مطابق کلنٹن کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے تاکہ انہیں پرائیویسی مل سکے، وہ وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں۔ سی این این کے مطابق ان کی طبیعت کی خرابی دل کی بیماری یا کورونا وائرس سے متعلقہ نہیں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں