.

سعودی عرب کی کابینہ میں رد وبدل اور نئی ترقیاں اور تبادلے: شاہی فرامین جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعہ کی شب شاہی فرامین جاری کیے ہیں جن کے بموجب کئی وزیروں کو ان کے عہدوں سے سبکدوش کر کے ان کی جگہ نئی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

شاہی فرمان کے تحت مملکت میں وزیر صحت کے عہدے پر خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹر توفیق بن فوزان بن محمد الربیعہ کو وزارت صحت سے ہٹا کر ان کی جگہ فهد بن عبدالرحمن بن داحس الجلاجل کو نیا وزیر صحت مقرر کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر توفیق بن فوزان بن محمد الربیعہ
ڈاکٹر توفیق بن فوزان بن محمد الربیعہ

ایک علاحدہ شاہی فرمان کے تحت لیفٹیننٹ جنرل مطلق الأزيمع کو جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر انہیں سعودی عرب کی تینوں مسلح افواج کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

جنرل مطلق الأزيمع
جنرل مطلق الأزيمع

شاہ سلمان کے رات گئے جاری کردہ فرمان کی روشنی میں عبدالعزيز بن عبدالرحمن بن عبدالعزيز العريفی کو معاون وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سروسز کے عہدے سے سبکدوش کر کے کابینہ کی جنرل کونسل سیکرٰٹریٹ میں سینئر مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

فهد بن عبدالرحمن بن داحس الجلاجل
فهد بن عبدالرحمن بن داحس الجلاجل

شاہی فرمان کی روشنی میں مملکت کے شہروں ينبع، أملج، الوجه اور ضباء. میں ترقیاتی کاموں کے لیے مجاز اتھارٹی کے قیام کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں