انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں ایک دریا کی صفائی سے متعلق معلوماتی دورے کے دوران سکول کے 11 طلباء ڈوب گئے جبکہ دیگر 10 کو بچا لیا گیا۔
مقامی ذرائع کےمطابق جاوا کے دریائے سیلوئر کے کنارے پر صفائی کی مہم میں 150 طلباء شامل تھے کہ اچانک 21 طلبہ دریا میں گر گئے۔طلباء نے ایک دوسرے کے ہاتھ تھام رکھے تھے جس کےسبب تمام بچے ایک ساتھ پھسل گئے۔
مقامی ریسکیو عہدیدار کے مطابق "موسم خوشگوار تھا اور دریا میں کسی قسم کی طغیانی نہیں تھی۔ بچوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام رکھا تھا جس کے باعث ایک بچے کے پھسلنے کے بعد باقی اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور دریا میں گر گئے۔"
قریبی رہائشیوں اور موقع پر موجود ریسکیو کی ٹیم دس بچوں کو بچانے میں کامیاب رہی جس کے بعد ان بچوں کو ہسپتال بھیج دیا گیا۔
ریسکیو اہلکار کشتیوں میں سوار ہو کر بچوں کی تلاش میں مصرو ف تھے اور جمعہ کی رات تک تمام بچوں کو دریا سے نکال لیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق طلباء نے تیراکی کا سامان نہیں پہنا ہوا تھا جبکہ کچھ اطلاعات کے مطابق بچے دریا کو عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ اس سے گر گئے۔
-
انڈونیشیا:سکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے داعش کا انتہائی مطلوب جنگجوہلاک
انڈونیشیا میں داعش سے وابستہ انتہائی مطلوب جنگجو ہفتے کے روز سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیاہے۔انڈونیشیا کے وسطی جزیرے سلویسی میں ... بين الاقوامى -
انڈونیشیا: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں داعش سے وابستہ دو مشتبہ جنگجو ہلاک
انڈونیشیا میں سکیورٹی فورسز نے داعش سے وابستہ دو جنگجوؤں کو ایک کارروائی میں ہلاک کردیا ہے۔ان دونوں جنگجوؤں کے بارے میں شُبہ ہے کہ وہ جزیرہ سلویسی میں ... بين الاقوامى -
کرونا وبا کی وجہ سے انڈونیشیا نے حج فلائٹ سروس منسوخ کر دی
انڈونیشیا کے وزیر مذہبی امور نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ جکارتہ نے اس سال اپنے شہریوں کے لیے حج سفر منسوخ کر دیا ہے۔ یہ اعلان کوویڈ 19 سے وابستہ ... مشرق وسطی